نامور کوہ پیماء لٹل کریم کے علاج کیلئے ہرممکن مددکی جائیگی،اقبال حسن

منگل 28 فروری 2017 15:16

نامور کوہ پیماء لٹل کریم کے علاج کیلئے ہرممکن مددکی جائیگی،اقبال حسن
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) صوبائی وزیر اطلاعات ، منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ غلام حسین ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ لٹل کریم گلگت بلتستان کا اثاثہ ہے۔ نامور کوہ پیماء نے اپنی کارکردگی اور خداداد صلاحیتوں سے نہ صرف صوبے کا نام بلکہ پورے ملک کا نام دنیا میں روشن کیا ہے، ہم سرکاری سطح پر لٹل کریم کے علاج کے لیے ہر فورم پر بات کریں گے۔

ہم اپنے قومی ہیروز کو کسمپرسی کی حالت میں نہیں دیکھ سکتے۔

(جاری ہے)

لٹل کریم اپنی صلاحیتوں کی بناء پر پوری دنیا میں ایک مشہور ترین شخصیت ہیں جنہوں نے بغیر آکسیجن کے ساتھ کے ٹو کی چوٹی سر کی تھی۔ صوبائی وزیر اطلاعا ت نے کہا کہ لٹل کریم ایک قومی اثاثہ ہیں جن کے کارناموں پر فرانس اور اٹلی نے دستاویزی فلم بنائی ہے اور یہ فلم دنیا کے مشہور نشریاتی اداروں بشمول سی این این اور بی بی سی نے نشر مکرر کے طور پر نشر کیا ہے ۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لٹل کریم کے علاج معالجے کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے بات کریں گے اور ان کی ہرممکن امداد کریں گے۔ اس عظیم کوہ پیما ء نے گلگت بلتستان کے لئے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو سراہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :