معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی 89 ویں سالگرہ منائی گئی

منگل 28 فروری 2017 15:08

معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی 89 ویں سالگرہ منائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی 89 ویں سالگرہ منگل کو منائی گئی۔ سالگرہ کے موقع پر مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے انہیں ایک ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا۔ عبدالستار ایدھی 28 فروری 1928ء کو پیدا ہوئے۔ انہیں سماجی خدمات کی بناء پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1951ء میں ایدھی فائونڈیشن کی بنیاد رکھی جس کو چلانے کے لئے لوگوں سے عطیات لئے جاتے تھے۔ عبدالستار ایدھی کو متعدد بار نوبل امن انعام کے لئے نامزد کیا گیا۔ عبدالستار ایدھی گزشتہ سال 8 جولائی کو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد آنے والی پہلی سالگرہ پر گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے انہیں خراج عقیدت پیش کیا جو پاکستان میں اس سرچ انجن پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :