بیت المقدس، اسرائیلی پولیس نے فلسطینی خاتون کو ہسپتال میں زیر علاج بیٹے سے ملاقات سے روک دیا

منگل 28 فروری 2017 14:53

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بیت المقدس میں ایک ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیرعلاج بیٹے سے ملاقات سے روک دیا گیا۔

(جاری ہے)

عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اسیر ابراہیم مغربی حال ہی میں اسرائیلی پولیس کے ایک حراستی مرکز میں دوران قید کھڑی سے کود کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسے بیت المقدس کے ایک اسپتال میں اسرائیلی پولیس کی تحویل میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے مگر صہیونی پولیس نے شدید زخمی بیٹے کی عیادت سے روک دیا۔صہیونی پولیس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر کی والدہ کو اسپتال میں بیٹے کی عیادت کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :