لبنانی اخبار کی محمود عباس کی فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی سیکیورٹی لبنانی فوج کے حوالے کرنے کی تجویز پر کڑی تنقید

منگل 28 فروری 2017 14:53

لبنانی اخبار کی محمود عباس کی فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی سیکیورٹی ..
بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) لبنانی اخبار میں شائع ایک مضمون میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی تجویز کہ لبنان میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی سیکیورٹی لبنانی فوج کے حوالے کردی جائے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اخبار نے کہا ہے کہ جو کام آج تک لبنانی حکومت یا لبنانی صدر نہ کرسکے اس کی تجویز محمود عباس نے بغیر سوچے سمجھے دے دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر محمود عباس کی طرف سے لبنانی ہم منصب میشل عون کو یہ تجویز دینا کہ وہ فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی سیکیورٹی فوج کے حوالے کردیں’بم دھماکے‘ سے کم نہیں ہے۔اخبار نے لکھا کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں امن وامان کے قیام میں صدر محمود عباس کی جماعت تحریک ’فتح’ بری طرح ناکام رہی ہے۔ صدر محمود عباس نے اپنے دورہ لبنان کے دوران صدر میشل عون کو تجویز دی تھی کہ وہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو لبنانی فوج کے حوالے کردیں جس طرح دوسرے عرب ممالک میں قائم فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی سیکیورٹی ان ممالک کی پولیس اور فوج کے پاس ہے اس طرح لبنان میں بھی فلسطینی پناہ گزینوں کی سیکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے کردی جائے۔

متعلقہ عنوان :