بیت المقدس، چاقو رکھنے کے الزام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکی زخمی ،حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

منگل 28 فروری 2017 14:53

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قلندیا کے مقام پر ایک فلسطینی لڑکی کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا جس کے بعد اسے حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے گزشتہ روز شام شمالی بیت المقدس میں قلندیا کیمپ کے ایک فلسطینی لڑکی کو گولیاں مار کر زخمی کردیا۔

زخمی لڑکی کو دیر تک اسی حالت میں بے یارو مدد گار سڑک پر پھینک دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

امدادی کارکنوں نے اس کے قریب جانے کی کوشش کی مگر قابض فوج نیچاروں اطراف سیعلاقے کو سیل کرکے زخمی لڑکی تک رسائی کے راستے بند کردیے تھے۔عبرانی نیوز ویب پورٹل کے مطابق فلسطینی لڑکی کو گولیاں اس وقت ماری گئیں جب اس نے فوجیوں پر حملے کیلئے اپنے ہاتھ میں چاقو تھام کر فوجیوں کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تھی۔فلسطینی حکام کی طرف سے بھی ایک فلسطینی لڑکی کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم اس کی شناخت نہیں کی گئی۔ہلال احمر فلسطین کا کہنا ہے کہ امدادے ادارے کے کارکنان نے زخمی لڑکی تک رسائی کی کوشش کی تھی مگر اسرائیلی فوج نے انہیں آگے جانے سے روک دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :