فلسطینی اخبار میں یہودی آباد کاری کااشتہارشائع ، عوامی حلقوں کا اظہار برہمی

فلسطینی اخبار میں یہودی آباد کاری کی ترویج میں اشتہار کی اشاعت صہیونی ریاست کی ترجمانی کے مترادف ،انتہائی قابل مذمت ہے، بیان

منگل 28 فروری 2017 14:53

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) فلسطین میں صدر محمود عباس اور رام اللہ اتھارٹی کے مقرب اخبار’القدس‘ کی جانب سے یہودی آباد کاری کی ترویج میں متنازع اشتہار شائع کرنے پر فلسطین کے عوامی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رام اللہ میں قائم پریس کلب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اخبار میں یہودی آباد کاری کی ترویج میں اشتہار کی اشاعت صہیونی ریاست کی ترجمانی کے مترادف اور انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہری انتظامیہ کو اخبار القدس میں متنازع اشتہار کی اشاعت کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانی چاہیے۔بیان میں فلسطینی اتھارٹی سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اخبار القدس میں شائع ہونے والے متنازع اشتہار کو نوٹس لے اور آئندہ کیلئے صہیونیت نوازی کی پالیسی ترک کرے۔ فلسطینی عوامی حلقوں کی طرف سے بھی القدس اخبار میں یہودی آباد کاری کی ترویج میں اشتہار کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :