آ ڈیٹر جنرل پاکستان رانا اسد امین کی چینی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان اور چین کے مابین آ ڈٹ کے شعبے میں تبادلوں ،استعداد کار میں اضافے اور تعاون کے فروغ پر اتفاق ، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

منگل 28 فروری 2017 14:47

آ ڈیٹر جنرل پاکستان رانا اسد امین کی   چینی ہم منصب سے ملاقات
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان اور چین کے مابین آ ڈٹ کے شعبے میں تبادلوں ،استعداد کار میں اضافے اور تعاون کے فروغ پر اتفاق ہو گیا ، فریقین نے آڈٹ کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق آ ڈیٹر جنرل پاکستان رانا اسد امین نے چین کے آ ڈیٹر جنرل لیو جیائی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فریقین نے آ ڈٹ کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے اور متعلقہ شعبے میں تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔فریقین نے آ ڈٹ کے شعبے میں نہ صرف ایک دوسرے کی استعداد کار میں اضافے اور تعاون پر اتفاق کیا گیا بلکہ انٹر نیشنل آرگنائزیشن آف سپریم آ ڈٹ انسٹیٹیوٹ جیسے عالمی اداروں اور فورمز کے ساتھ بھی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

چینی آ ڈیٹر جنرل لیو نے اس موقع پر چین اور پاکستان کے آ ڈٹ اداروں کے درمیان قریبی تعاون پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کے وژن کی روشنی میں چین نے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کی ہے ، چینی صدر پاکستان کو ایک بہترین ہمسایہ ملک قرار دیتے ہیں اور دونوں ملکوں کے تعلقات دوستی ، اشتراکیت اور خلوص پر مبنی ہیں۔ پاکستان کے آ ڈیٹر جنرل نے چینی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے حالیہ دورے سے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔اس موقع پر چین اور پاکستان کے درمیان آ ڈٹ کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :