راولپنڈی ،لالہ زار میں مبینہ ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر معمر خاتون قتل

منگل 28 فروری 2017 14:47

راولپنڈی ،لالہ زار میں مبینہ ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر معمر خاتون ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) راولپنڈی کے علاقے لالہ زار میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر معمر خاتون کو قتل کردیا گیا‘ مسلح ڈاکو نے اے ٹی ایم سے باہر آتے ہوئے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی‘ مزاحمت پر ڈاکو نے معمر خاتون پر گولی چلا دی۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لالہ زار میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر معمر خاتون کو قتل کردیا گیا۔ مسلح ڈاکو نے اے ٹی ایم سے باہر آتے ہوئے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی۔ خاتون کی جانب سے مزاحمت کئے جانے پر ڈاکو نے گولی چلا دی خاتون کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :