آرمی چیف سے روسی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 28 فروری 2017 14:47

آرمی چیف سے روسی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے سفیر نے ملاقات کی‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ روسی سفیر نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روس کے سفیر نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی سفیر نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔روسی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن رد الفساد کو سراہا۔ روسی سفیر نے اقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا

متعلقہ عنوان :