سندھ اور خیبرپختونخوا میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت پھیلارہے ہیں‘ رانا ثنااللہ

پختون ہمارے بھائی ہیںاور پنجاب میں رہنے والے پختونوں کوکاروبارکاپوراحق ہے،پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کو‘ امیرمقام کویقین دلاتاہوں انکے خدشات دورکرنیکی کوشش کرینگے‘ کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں‘صوبائی وزیر قانون دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، معاملے کو سیاسی مسئلہ بنانا مناسب نہیں ، امیر مقام کی میڈیاسے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 14:47

سندھ اور خیبرپختونخوا میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) صوبائی وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ مخالفین پنجاب کی ترقی کے خوف سے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں اور منفی سیاست کررہے ہیں سندھ میں پیپلزپارٹی اور کے پی میں تحریک انصاف کرپشن کے باعث اپنا اعتماد کھو بیٹھی ہے‘ سندھ اور کے پی کے میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت پھیلارہے ہیں‘پختون ہمارے بھائی ہیںاور پنجاب میں رہنے والے پختونوں کوکاروبارکاپوراحق ہے،پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کو‘ امیرمقام کویقین دلاتاہوں انکے خدشات دورکرنیکی کوشش کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کی سربراہی میں لاہور میں رہائش پذیر پختونوں کے وفد نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ آپریشن رد الفساد، کومبنگ آپریشن میں شہریوں کومشکلات پرمعذرت خواہ ہیں،آپریشن کسی قومیت کیخلاف نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگوں کوعدم تحفظ کیاحسا س میں مبتلاکرنیکی کوشش کی گئی، کوشش کی جائیگی سرچ آپریشنز میں چاردیواری کے تحفظ کوملحوظ خاطررکھاجائے‘سیکیورٹی کے باعث عام شہریوں کوبھی صورتحال کاسامناہوتاہے، ہم سب کو ملک کر دہشتگردی کا مقابلہ کرنا ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ سندھ اور کے پی کے میں بعض نام نہادسیاسی لیڈرپنجاب کیخلاف نفرت پھیلاررہے ہیں۔پختون ہمارے بھائی ہیںاور پنجاب میں رہنے والے پختونوں کوکاروبارکاپوراحق ہے،پختونوں کو پنجاب میں رہنے کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسروں کو۔وزیرقانون نے کہا کہ امیرمقام کویقین دلاتاہوں انکے خدشات دورکرنیکی کوشش کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور خیبرپختون خوا میں بعض نام نہاد سیاسی لیڈر پنجاب کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں اور پنجاب کی ترقی کے خوف سے اپنی نااہلی چھپانا چاہتے ہیں اوراسی نااہلی کی سیاست کے باعث سندھ اورخیبرپختونخوا میں ہر معاملے کو پنجاب کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے پی میں اور پیپلزپارٹی سندھ میں منفی سیاست کررہی ہے اور دونوں ہی جماعتیں کرپشن کے باعث اعتماد کھو بیٹھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات پنجاب ہی نہیں پورے پاکستان میں ہیں، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، پوری قوم کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل فائنل لاہور میں ہو اس فیصلے کو پاگل پن کہنا عمران خان کا اپنا پاگل پن ہے ہم لاہور میں کسی بھی ناخوشگور واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں پی ایس ایل فائنل کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی دی جائے گی۔

پنجاب میں پولیس کی جانب سے پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر وزیرقانون نے کہا کہ صوبے کے وزیراعلی شہبازشریف نے پولیس کی مانیٹرنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے یقین دلایا ہے کہ پنجاب میں آباد پختون ہمارے بھائی ہیں ، وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تحفظات تھے کہ سرچ آپریشن میں لیڈی اہلکار اور لوکل نمائندہ بھی ہونا چاہیے ۔ امیر مقام نے کہا دہشتگردی کے خلاف جنگ پورے ملک کی ہے ، معاملے کو سیاسی مسئلہ بنانا مناسب نہیں ہے ۔