پنجاب میں پشتونوں کے خلاف آپریشن قابل مذمت ہے ‘ خورشید شاہ

پنجاب میں ایک قوم کو نشانہ بنانا وفاق کے لئے خطرہ ہے‘ کچھ لوگوں کی وجہ سے سب کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا‘ سندھی‘ پنجابی کی طرح پختون بھی محب وطن ہیں‘ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ حکومت کیا کررہی ہے‘ ملک میں آئین کی بالادستی یقینی بنائی جائے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 28 فروری 2017 14:47

پنجاب میں پشتونوں کے خلاف آپریشن قابل مذمت ہے ‘ خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پشتونوں کے خلاف آپریشن قابل مذمت ہ ے‘ پنجاب میں ایک قوم کو نشانہ بنانا وفاق کے لئے خطرہ ہے‘ کچھ لوگوں کی وجہ سے سب کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا‘ سندھی‘ پنجابی کی طرح پختون بھی محب وطن ہیں‘ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ حکومت کیا کررہی ہے‘ ملک میں آئین کی بالادستی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پشتونوں کے خلاف مہم چل رہی ہے پشتونوں کو نشانہ بنانے میں حکومت کی سرپرستی ہے پنجاب میں پشتونوں کے خلاف آپریشن قابل مذمت ہے۔ پنجاب میں ایک قوم کو نشانہ بنانا وفاق کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پر سارے بلوچوں کو دہشت گرد نہیں کہا جاسکتا۔ کچھ لوگوں کی وجہ سے سب کو دہشت گرد قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سندھی ‘ پنجابی کی طرح پختون بھی محب وطن ہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی نرسریاں ہیں مجھے سمجھ نہیں آتی کہ حکومت کیا کررہی ہے۔ ملک میں آئین کی بالادستی یقینی بنائی جائے پیپلز پارٹی نے وفاق کو مضبوط کرنے کی کوشش کی