عمان نے نشے کی عادی خواتین کی بحالی کا خصوصی مرکز قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا

منگل 28 فروری 2017 14:37

عمان نے نشے کی عادی خواتین کی بحالی کا خصوصی مرکز قائم کرنے کا ارادہ ..
مسقط:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017) :مسارہ ہسپتال مسقط میں واقع ڈرگ ایڈکٹ کے خصوصی شعبہ کی سینئرماہرسائیکالوجسٹ ڈاکٹر اسیلہ الزیب کاکہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کو جیل میں بھیجنے کےبجائے اب انہیں باقاعدہ سینٹرز میں بھیجنے کا آغاز ہوچکا ہے۔ تاہم ابھی محض مرد حضرات کویہ سہولت مہیا کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں ایک ایسا سینٹر بھی قائم کیا جانا چاہیےجہاں محض خواتین کی نشے سے بحالی ممکن بنائی جاسکے۔ٹائمزآف عمان کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ نشہ کے عادی افراد کے لئےیہ شرمندگی کا مقام ہوتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو نشے کاعادی کہیں،جب کہ خواتین کے معاملے میں یہ شرمندگی کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ اگرہم درحقیقت ان کی مددکرنا چاہتے ہیں تو ہمیں ان کے لئے ایک علیٰحدہ شعبہ قائم کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :