ایڈیشنل سیشن جج I مانسہرہ نے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

منگل 28 فروری 2017 14:25

ایڈیشنل سیشن جج I مانسہرہ نے نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو عمر قید اور ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ایڈیشنل سیشن جج I مانسہرہ کی عدالت میں نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق 18 دسمبر 2013ء کو محسن نامی نوجوان نے دیرینہ دشمنی کی بناء پر وسیم ولد محمد رفیق کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کیا تھا۔

(جاری ہے)

نوجوان بعد ازاں ہسپتال میں جاں بحق ہوا۔

مقتول کے لواحقین پر پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم محسن کو گرفتار کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج I مانسہرہ کی عدالت نے گواہان کے بیانات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محسن کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ مقتول کے لواحقین کی جانب سے یاسر مصطفیٰ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔

متعلقہ عنوان :