پیپلز پارٹی نے گیس کنکشنوں کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس جمع کرا دیا

منگل 28 فروری 2017 14:25

پیپلز پارٹی نے گیس کنکشنوں کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس جمع کرا دیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں گیس کنکشنوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کے حوالے سے توجہ مبذول نوٹس جمع کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی سید نوید قمر، شازیہ مری، عمران ظفر لغاری، نواب یوسف تالپور، میر اعجاز حسین جھکرانی، سید غلام مصطفیٰ شاہ، عبدالستار باچانی اور شگفتہ جمانی کی طرف سے جمع کرائے گئے توجہ مبذول نوٹس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل کی توجہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کی جانب گیس کنکشنوں کی فراہمی کے حوالے سے مبینہ امتیازی سلوک کی طرف مبذول کرائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :