پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس

فوجی عدالتوں کے حوالے سے 21 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ، معاملہ کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے آئندہ اجلاسوں میں زیربحث لایا جائے گا، ارکان پارلیمنٹ کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا

منگل 28 فروری 2017 14:25

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) فوجی عدالتوں کے حوالے سے 21 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کا دائرہ کار وسیع کرنے کے لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس معاملہ کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے آئندہ اجلاسوں میں زیر بحث لایا جائے گا اور ارکان پارلیمنٹ کی آراء کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ منگل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر بیرسٹر ظفر الله، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد، سینیٹر سراج الحق، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر شیریں مزاری، سینیٹر اعظم سواتی، حاجی غلام احمد بلور، شیخ رشید احمد، شیخ صلاح الدین، آفتاب احمد خان شیرپائو، حاجی شاہ جی گل آفریدی اور سینیٹر مشاہد الله سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے کوئی نمائندہ شریک نہیں ہوا۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 6 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جبکہ 3 مارچ کو سینیٹ کا اجلاس شیڈول ہے جس میں آئینی ترمیم کے حوالے سے معاملہ کو زیر بحث لا کر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :