ْافغان سیکورٹی فورسز کا جھڑپ کے دوران مقامی کمانڈر سمیت 6پاکستانی طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

منگل 28 فروری 2017 14:21

ْافغان سیکورٹی فورسز کا جھڑپ کے دوران مقامی کمانڈر سمیت 6پاکستانی طالبان ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ نورستان میں بارڈر سیکورٹی فورسز نے ضلع کمادش میں ایک جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔ایک بارڈر پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ جھڑپ کے دوران 6پاکستانی طالبان جنگجو مارے گئے جن میں انکا ایک مقامی کمانڈر بھی شامل ہے ۔جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :