سعودی یونیورسٹی نے اخلاقی اقدارکی خلاف ورزی کرنے وال20سٹوڈنٹس کو نکال دیا

منگل 28 فروری 2017 14:07

سعودی یونیورسٹی نے اخلاقی اقدارکی خلاف ورزی کرنے وال20سٹوڈنٹس کو نکال ..
مکہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017) :سعودی عرب کی مایہ ناز یونیورسٹی نے اخلاقی اقدارکی پیروی نہ کرنے والے 20طالب علموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا ہے۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق ان پر لڑنے جھگڑنے اور مناسب لباس تن زیب نہ کرنے والے الزامات عائدہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ان کے والدین کا کہنا ہے کہ طالب علموں کو یونیورسٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا پورا حق ہے۔ کچھ یونیورسٹی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں نکالنے سے قبل8 ماہ کی مہلت بھی دی جائے گی۔ اگر اس دوران انہوں نے اصول و ضوابط کی پابندی نہ کی تو انہیں نکال دیا جائے گا۔ تاہم ابھی تک مستند بیان کے مطابق ان طالب علموں کو یونیورسٹی سے فارغ کردیا گیا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :