آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روسی سفیر سے ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 13:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ روس کے ساتھ عسکری تعلقات کے خطے میں مثبت اثرات ہوں گے۔

(جاری ہے)

روسی سفیر نے اقتصادی ترقی کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہنے کے ساتھ ساتھ اس جنگ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس بھی کیا۔ روسی سفیر نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن رد الفساد کے شروع ہونے کر بھی سراہا۔ملاقات میں آرمی چیف نے پاکستان سے دو طرفہ تعلقات اور تعاون پر روس کا شکریہ ادا کیا۔