فلسطینی نوجوان گلوکار نے عرب آئیڈل کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 13:51

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء): فلسطینی نوجوان گلوکار نے عرب آئیڈل کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ 23 سالہ نوجوان گلوکار یعقوب شاہین نے عرب آئیڈل کا ایوارڈ اپنے نام کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ ناقابل یقین ہے ۔ ایوارڈ ملنے پر میرے کیا تاثرات ہیں میں انہیں الفاظ میں نہیں بیان کر سکتا۔  یعقوب شاہین کو ایوارڈ ملنے کے بعد دنیا بھر میں موجود فسلطینیوں نے جشن منا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یعقوب کے ایک مداح کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام گذشتہ کافی عرصہ سے ناخوش تھی، لیکن آج ہمارے گلوکار کو عرب آئیڈل کا ایوارڈ ملنے سے ہم نے دنیا کو دکھا دیا ہے کہ ہم وہ لوگ ہیں جو زندگی، امن اور آرٹ سے پیار کرتے ہیں۔ یعقوب شاہین یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے فلسطینی ہیں۔ پہلی مرتبہ یہ ایوارڈ 2013ء میں غزہ کے رہائشی محمد عصاف نے جیتا تھا۔ یعقوب نے ایوارڈ جیتنےپر اپنے اہل خانہ ، تمام فلسطینیوں اور اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔