ایدھی کی سالگرہ، گوگل ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت

عبدالستار ایدھی کو سماجی خدمات کی بنا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھا

منگل 28 فروری 2017 14:04

ایدھی کی سالگرہ، گوگل ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) دنیا بھر میں اپنی سماجی خدمات کے باعث پہچانے جانے والے عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے انھیں ایک ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

28 فروری 1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بنا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھاانھوں نے 1951 میں ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس کو چلانے کیلئے لوگوں سے عطیات لیے جاتے تھے ،ْانھیں کئی بار نوبیل امن انعام کیلئے بھی نامزد کیا گیا ،ْگذشتہ سال 8 جولائی کو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔

ان کے انتقال کے بعد آنے والی پہلی سالگرہ پر گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جو پاکستان میں اس سرچ انجن پر دیکھا جاسکتا ہے۔