کراچی ،ْسولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سی8 ملزمان گرفتار

ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت کئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں ،ْرپورٹ

منگل 28 فروری 2017 14:04

کراچی ،ْسولجربازار،نیو کراچی اور سائٹ سی8 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے بعد 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سرچ آپریشن کے نتیجے میں 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے سائٹ اے میں مالاکنڈقبرستان کے قریب پولیس نے دو مبینہ دہشتگردوں صاحبزادہ اور عثمان کوگرفتار کرلیاجن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان یاسر سواتی گروپ سے بتایاجاتا ہے ،ْملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

نیو کراچی گبول ٹائون میں بھی پولیس نی3مبینہ ڈاکوگرفتارکرلئے ،ْملزمان سے اسلحہ، نقدی اور لوٹا ہوا سامان برآمد کیا گیا ،ْسولجر بازار کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل امیت اور سنیل کو گرفتار کرلیا گیا ۔شریف آباد،گلبہار اور سپر مارکیٹ کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ،ْاس دوران 20مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا،ْ کارروائی میں دو پسٹل اور دوچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :