ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان

منگل 28 فروری 2017 13:58

ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا ، کشمیر میں کہیں کہیں ،ْ پشاور، کوہاٹ، بنوں، مردان، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان محمد فاروق کے مطابق اگلے 2روز کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ،ْ فاٹا ،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن ،ْ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا ۔گزشتہ روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہاتاہم کوئٹہ ، قلات، مکران، ڈی جی خان، سیالکوٹ، فیصل آباد اور سکھر ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

متعلقہ عنوان :