Live Updates

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں بہت سے خطرات ہیں ،ْ عمران خان

منگل 28 فروری 2017 13:58

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں بہت سے خطرات ہیں ،ْ عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں جہاں بہت سے خطرات ہیں وہیں اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف اورسابق کپتان عمران خان نے پی ایس ایل کے فائنل سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرکہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ان سے زیادہ کوئی نہیں چاہتا تاہم لاہورمیں پی ایس ایل کا فائنل کرانے میں بہت سے خطرات بھی ہیں اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ اتنی سخت سیکیورٹی میں میچ کرانے سے دنیا کواچھا پیغام نہیں جائیگا۔عمران خان نے کہا کہ اگرخدانخواستہ کچھ ہوا تومزید ایک دہائی کے لئے ہم انٹرنیشنل کرکٹ کوخداحافظ کہہ دیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی اجازت دے دی تھی جس کے بعد فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات