اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عمان سب سے زیادہ اجرت مہیا کرنے والاعرب ملک بن گیا

منگل 28 فروری 2017 13:42

اقوام متحدہ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق عمان سب سے زیادہ اجرت مہیا کرنے ..
عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017) :گلوبل ویج رپورٹ کےمطابق عمان 2016ء کے دوران سب سے زیادہ اجرت مہیا کرنے والا ملک بن گیا ہے۔انٹرنیشنل لیبرآرگنائزیشن کی سال 2016ءکی رپورٹ کے مطابق عمان عرب میں سب سے زیادہ ویجز مہیا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ٹائمز آف عمان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ ویجز میں عمان عرب ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر جب کہ دنیا میں اس کانواں نمبر ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے بعد عرب ممالک میں سب سے زیادہ تںخواہ بالترتیب مصر اورسعودی عرب مہیا کرتا ہے۔جب کہ دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ تاجکستان مہیا کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :