وائٹ ہاؤس کو داعش کے خاتمے کے لیے نیا منصوبہ مِل گیا

امریکی حکام شام اور عراق میں سرگرم اس گروپ کے خاتمے کے لیے اضافی طریقہ کار تیار کریں،ٹرمپ

منگل 28 فروری 2017 13:46

وائٹ ہاؤس کو داعش کے خاتمے کے لیے نیا منصوبہ مِل گیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) امریکی محکمہ دفاع نے انتہاپسند گروپ داعش کو شکست دینے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے بتایاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی اعلی حکام سے کہا تھا کہ وہ شام اور عراق میں سرگرم اس گروپ کے خاتمے کے لیے اضافی طریقہ کار تیار کریں، یہ منصوبہ وائٹ ہاؤس کو مل گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کا ایک اہم نقطہ یہی تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے تو وہ داعش کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط نے امریکی اہلکار نے بتایا کہ وائٹ ہاؤس اب ان تجاویز کا جائزہ لے گا۔