اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

مسافر عثمان قطر ائیر لائنز کے ذریعے براستہ دوحہ سعودی عرب جارہا تھا،سامان سے 3کلو300گرام ہیروئن برآمد

منگل 28 فروری 2017 13:37

اے این ایف نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اے این ایف نے ایک خفیہ اطلاع پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کامیاب کارروائی کر کے قطر ائیر لائنز کی پرواز 629ء سے براستہ دوحہ سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے مسافر محمد عثمان کے بیگ سے 3کلو 300گرام ہیروئن برآمد کر اسے گرفتار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہیروئن کی مالیت 5کروڑ روپے روپے سے زائد ہے ۔اے این ایف نے گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کے ساتھ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔