وزیراعظم سمیت شریف خاندان کی نیب ریفرنسز سے بریت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 28 فروری 2017 13:37

وزیراعظم سمیت شریف خاندان کی نیب ریفرنسز سے بریت لاہور ہائیکورٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعظم سمیت شریف خاندان کی نیب ریفرنسز سے بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں محمود اختر نقوی نے شریف خاندان کی بریت کے خلاف آئینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے شریف خاندان کو اتفاق فائونڈری ریفرنسز سے بری کیا جبکہ چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی بریت کے خلاف اپیل دائر نہیں کی۔

بریت کے خلاف اپیل دائر نہ کرکے چیئرمین نیب نے اپنی بدنیتی ثابت کردی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ شریف خاندان تاحال نیشنل بینک کے قرضوں کے ڈیفالٹر ہیں ۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ شریف خاندان کی نیب ریفرنسز سے بریت کا تفصیلی ریکارڈ طلب کرے اور از خود شریف خاندان کی بریت کیخلاف سماعت کرے۔