Live Updates

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں، رؤوف کلاسرا نے پنجاب پولیس اور صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 13:07

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں، رؤوف کلاسرا نے پنجاب پولیس اور صوبائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں گفتگو کرتے معروف صحافی رؤوف کلاسرا نے پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کا فائنل لاہور میں کروانے کے فیصلے پر صوبائی حکومت اور پنجاب پولیس کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔ رؤوف کلاسرا کا کہنا تھا کہ جو لوگ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہونے کے حق میں ہیں اور یہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کروا کے دنیا کو اچھا پیغام جائے گا وہ یہ بتائیں کہ دس، دس ہزار ڈالر زیادہ دے کر غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لا کر کیا پیغام جائے گا دنیا کو؟ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بکتر بند گاڑی میں لایا اور لے جایا جائے گا، اس سے دنیا کو کیا پیغام جائے گا؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو اگر ٹیم کی سکیورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی تو اس کا اللہ ہی حافظ ہے کیونکہ جب سری لنکن ٹیم پر حملہ ہوا تھا ، یہی پنجاب پولیس سکویرٹی پر تعینات کی گئی تھی لیکن جن اہلکاروں کی ڈیوٹی تھی وہ اپنے اپنے گھروں میں سوئے ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

تب بھی یہی کہا گیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو صدارتی سطح کی سکیورٹی دی جائے گی۔ لیکن اتنا بڑا حادثہ پھر بھی ہو گیاتھا۔ رؤوف کلاسرا نے کہا کہ اگر سکیورٹی رینجرز اور پاک فوج کے حوالے کی جاتی ہے تو سکیورٹی پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے ۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے وقت غائب سکیورٹی اہلکاروں کو سزائیں دینے کی بجائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے ان پولیس افسران کو پروموشن دیں،اور انہیں بری بھی کروایا لہٰذا کچھ بھی ہو جائے پنجاب پولیس وزیر اعلیٰ پنجاب کی لاڈلی ہے اسے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پی ایس ایل 9 سے متعلق تازہ ترین معلومات