آرامکو ملائیشین آئل ریفائنری کے منصوبے میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، ملائیشیا

منگل 28 فروری 2017 12:52

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2017ء) ملائیشیا نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ’’ آرامکو‘‘ اس کے آئل ریفائنری کے منصوبے میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیراعظم نجیب رزاق کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ملائیشیا اور سعودی عرب کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات ہیں جس سے باہمی تعاون کے نئے راستے سامنے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ سعودی آئل کمپنی آرامکو اور ملائیشین آئل کمپنی پیٹروناس نے سنگاپور بارڈر کے قریبی صوبے جوہور میں ریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکل انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے نام سے ایک آئل ریفائنری کے منصوبے کو حتمی شکل دی ہے جس پر 27 ارب ڈالر لاگت آئے گی جس میں سے 7 ارب ڈالر آرامکو ادا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کا 50 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوچکا ہے اور اسے 2019ء میں مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :