نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کر دی

بجلی کی قیمت میں کمی جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ۔ نیپرا حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 12:36

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ  کمی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست سینٹرل پاور چئیرنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دی۔ سماعت چئیرمین نیپرا طارق سدوزوئی کی زیر صدارت ہوئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 62 پیسے کی کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

جنوری میں فی یونٹ بجلی پیداوار پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 86 پیسے مقرر تھی۔سی پی پی اے کے مطابق جنوری میں یہ فیول لاگت 8 روپے 24 پیسے رہی۔ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کمی کر دی۔ نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :