پاکستان کی حمایت میں پیغامات پوسٹ کرنے والی بھارتی لڑکی کو بی جے پی کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 12:31

پاکستان کی حمایت میں پیغامات پوسٹ کرنے والی بھارتی لڑکی کو بی جے پی ..
بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) : پاکستان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پیغامات پوسٹ کرنے والی بھارتی لڑکی کو بی جے پی کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے لگی ہین۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی حمایت میں پیغامات پوسٹ کرنے والی بھارتی لڑکی دراصل کارگل کی جنگ میں ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی بیٹی ہے۔ گورمہر کور نے پاکستان اور بھارت کے مابین امن کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی حمایت میں پیغامات سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے ۔

لیکن ان پیغامات کے وائرل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹوڈنٹ ونگ کی جانب سے گورمہر کور کو جنسی زیادتی کی دھمکیاں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ گورمہر کا کہنا ہے کہ ان پیغامات کے وائرل ہونے کے بعد مجھے متعدد دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، اور میرے خیال سے آپ کو تشدد اور جنسی زیادتی کی دھمکیاں موصول ہونا بہت خوفناک بات ہے۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے اسٹوڈنٹ ونگ اکھل بھارتیہ ودھیارتی پریشادھ (اے بی وی پی) نے گورمہر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جو کچھ ہی دیر میں نفرت آمیز مہم میں تبدیل ہو گئی۔ اس کے بعد ہی گورمہر نے ایک اور تصویر پوسٹ کی جس میں گور مہر نے پیغام دیا کہ وہ اے پی وی پی سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر گورمہر کے خلاف چل رہی نفرت آمیز مہم کی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے بھی حوصلہ شکنی کی جن میں معروف کرکٹر وریندر سہواگ اور معروف اداکار رندیپ ہوڈا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :