چاہ بہار میں پاک ایران جوائنٹ بارڈرکمیشن کااجلاس

دونوں ممالک کے درمیان اہم سرحدی امور طے کرنے پر اتفاق ، چار بہار سے گوادر کے راستے کراچی تک شپنگ لائن شروع کرنے کی تجویز بھی پیش

منگل 28 فروری 2017 12:28

چاہ بہار میں پاک ایران جوائنٹ بارڈرکمیشن کااجلاس
چاہ بہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2017ء) ایرانی شہر چاہ بہار میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کابیسواں اجلاس ختم ہوگیا ، تین روز ہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان اہم سرحدی امور طے کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھرپور اقدامات کریں گے۔

(جاری ہے)

پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے بیسویں اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے کی جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ڈپٹی گورنر سییستان بلوچستان علی اصغر میر شکاری نے کی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک سرحد پر ہونے والے تمام واقعات کی بروقت اطلاع دیں گے اور اس کی تحقیقات کریں گے ،سرحدی تنازعات طے کرنے کیلئے مختلف کمیٹیاں بنانے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے تمام سطح پر ہاٹ لائنز قائم کرنے ،پاک ایران سرحد پر نئی مارکیٹس اور چار نئے امیگریشن پوائنٹس کھلنے اور مسافروں کے لئے تفتان بارڈر 24گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں چار بہار سے گوادر کے راستے کراچی تک شپنگ لائن شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :