Live Updates

تحریک انصاف پیپلز پارٹی کے اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی ۔ عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 12:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف چار مارچ کو ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام پر متفق ہو گئی ہیں۔آئینی ترمیم کے لیے بل 6 مارچ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 مارچ کو اے پی سی بُلا رکھی ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات