لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی‘ 24 سالہ نوجوان جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 فروری 2017 11:44

لاہور: ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی‘ 24 سالہ نوجوان جاں بحق
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری۔2017ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں جی ٹی روڈ پر سنگھ پورہ سٹاپ پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے موٹر سائیکل سوار 24 سالہ نوجوان اعجاز جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سنگھ پورہ سٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار 24 سالہ نوجوان اعجاز موقع پر دم توڑ گیا۔ اعجاز یو ای ٹی کوارٹرز میں رہائش پذیر تھا اور پیزا شاپ پر ملازمت کرتا تھا،حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اعجاز کی لاش کو میو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے نوجوان کی موٹر سائیکل اور ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :