ہالی وڈ میں ٹرمپ کے حامیوں کا ”بڑا“احتجاج‘دس افراد کی شرکت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 فروری 2017 11:36

ہالی وڈ میں ٹرمپ کے حامیوں کا ”بڑا“احتجاج‘دس افراد کی شرکت
لاس اینجلس(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری۔2017ء) آسکر ایوارڈ کے موقعے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ہالی ووڈ اشرافیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور ٹرمپ کے حق میں نعرے لگائے۔ڈولبی تھیٹر سے کچھ فاصلے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے دس سے بارہ حامیوں نے امریکی فلم انڈسٹری کے خلاف مظاہرہ کیا اور کہا کہ مشہور اداکار عام امریکیوں کی نمائندگی نہیں کرتے۔

مظاہرے کے شرکاءنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں اور ہالی ووڈ فلم سازوں کے خلاف نعرے درج تھے۔اس مظاہرے کی دعوت فیس ب±ک پر سان فرنانڈو ویلی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی گروپ نے دی تھی جس کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ، امریکا کو تقسیم کررہا ہے جب کہ مشہور اداکاروں کو آسکر ایوارڈز جیسا بڑا پلیٹ فارم ٹرمپ کے خلاف ذاتی رائے کے اظہار کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

اس گروپ کی طرف سے جاری کیے گئے عوامی دعوت نامے میں ہالی ووڈ پر ”دوغلے معیار“ کا الزام بھی لگایا گیا اور کئی مشہور اداکاراوں پر نام بہ نام تنقید بھی کی گئی۔مظاہرے کے شرکا نے سرخ ٹوپیاں پہنی ہوئی تھیں جن پر ”امریکا کو دوبارہ عظیم بناو“ لکھا تھا جب کہ پلے کارڈز پر ”ہالی ووڈ ہمیں تقسیم نہ کر“ جیسی عبارتیں تھیں۔ جب بھی ان کے قریب سے ہالی ووڈ کی کسی مشہور شخصیت کی گاڑی گزرتی تو وہ زوردار نعرے بلند کرکے اسے اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کرتے۔

اس دوران دلچسپ صورتِ حال تب پیدا ہوگئی جب ٹرمپ کی حامی خاتون اور گزرتی ہوئی ایک لڑکی آپس میں الجھ پڑیں اور دونوں نے ایک دوسرے پر گالیوں، گھونسوں اور لاتوں کی برسات کردی جب کہ پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :