امریکا اپنے دفاعی بجٹ میں 54ارب ڈالرکا اضافہ کرئے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 28 فروری 2017 11:36

امریکا اپنے دفاعی بجٹ میں 54ارب ڈالرکا اضافہ کرئے گا
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری۔2017ء) امریکا نے دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر کے اضافے کا عندیہ دیا ہے ۔گزشتہ روز روز مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بجٹ کا مسودہ بھیجا گیا تھا۔ تجویز کردہ مسودے میں ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کی گئی ہے۔تاہم ٹرمپ کے پلان میں بڑے فلاحی پروگراموں جیسے سوشل سکیورٹی اور میڈی کیئر کو نہیں چھیڑا گیا جبکہ ریپبلکن پارٹی نے ان میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ بجٹ کا حتمی مسودہ مارچ کے وسط میں پیش کریں گے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں گورنز کی ایک ملاقات میں کہا ہم نے کم وسائل کے ساتھ زیادہ کام کرنا ہے، اور حکومت کو کم خرچ پر چلانا ہے اور احتساب کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ آج ملک کے انفراسٹرکچر کے بارے میں کانگریس کے سامنے اپنی تقریر میں بتائیں گے۔ انھوں نے کہا ہمیں انفراسٹرکچر پر بہت توجہ دینی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں گے اور فلاحی پروگراموں کو محفوظ رکھیں گے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کا بجٹ ’ملٹری، تحفظ، اور اقتصادی ترقی‘ پر توجہ دے گا۔

متعلقہ عنوان :