امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافے کی تجویز

ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی، سوشل سکیورٹی اور میڈی کیئر کا فنڈبرقراررکھا جائیگا

منگل 28 فروری 2017 11:59

امریکہ کے دفاعی بجٹ میں 54 ارب ڈالر اضافے کی تجویز
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ امریکہ کے 2018 کے بجٹ میں دفاعی اخراجات 54 ارب ڈالر یعنی نو فیصد کا اضافہ کیا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مختلف سرکاری ایجنسیوں کو بجٹ کا مسودہ بھیجا گیا ۔ تجویز کردہ مسودے میں ماحولیاتی بجٹ اور غیر ملکی امداد میں کمی کی گئی ہے۔تاہم ٹرمپ کے پلان میں بڑے فلاحی پروگراموں جیسے سوشل سکیورٹی اور میڈی کیئر کو نہیں چھیڑا گیا جبکہ ریپبلکن پارٹی نے ان میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے مجوزہ بجٹ کا حتمی مسودہ مارچ کے وسط میں پیش کریں گے۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گورنز کی ایک ملاقات میں کہا کہ ہم نے کم (وسائل) کے ساتھ زیادہ کام کرنا ہے، اور حکومت کو کم خرچ پر چلانا ہے اور احتساب کرنا ہے۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ وہ ملک کے انفراسٹرکچر (تعمیری ڈھانچی) کے بارے میں کانگریس کے سامنے اپنی تقریر میں بتائیں گے۔ انھوں نے کہا ہمیں انفراسٹرکچر پر بہت توجہ دینی ہے۔صدر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم میں کہا تھا کہ وہ دفاعی اخراجات میں اضافہ کریں گے اور فلاحی پروگراموں کو محفوظ رکھیں گے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کا بجٹ ’ملٹری، تحفظ، اور اقتصادی ترقی‘ پر توجہ دے گا۔

متعلقہ عنوان :