کراچی ، لیاقت آباد میں رینجرزکی کارروائی ، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

اسلحہ شہرمیں دہشتگردی اورٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال ہونا تھا، ترجمان رینجرز فوٹو

منگل 28 فروری 2017 11:45

کراچی ، لیاقت آباد میں رینجرزکی کارروائی ، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) رینجرز نے لیاقت آباد نمبر4 میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

سندھ رینجرزکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر4 میں ایم کیو ایم کے یونٹ 164 پرمصدقہ اطلاعات پرکارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں یونٹ سے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ۔ ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں 3 رائفل، 3 ایس ایم جی، ایک جی تھری، 8 پستول اورگولیوں کے 18 سو راؤنڈز شامل ہیں، پکڑا گیا اسلحہ ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصرنے تخریب کاری کے لئے چھپایا تھا اوراسے ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔

متعلقہ عنوان :