ملک بھر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار
کراچی سے دوہشتگردوں سمیت 11ملزمان ، حافظ آباد سے 98 ، کوٹ مومن سے 15 ،پشاور سے اشتہاری سمیت 6 مشتبہ افراد گرفتار ، کراچی سے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سوات یاسر سواتی گروپ سے ہے، پولیس
منگل 28 فروری 2017 11:45
(جاری ہے)
گبول ٹاؤن میں بھی کارروائی کے دوران پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کیا گیا جب کہ شریف آباد کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا، سولجربازار میں بھی پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں اور ایلیٹ کمانڈوز نے کومبنگ آپریشن کیا جس کے دوران حافظ آباد، ونیکے تارڑ اور سکھیکی سمیت مختلف علاقوں سے 98 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سے 67 افراد کو تصدیق کے بعدرہا کردیا گیا جب کہ خطرناک اشتہاریوں، عدالتی مفرور، مویشی چوروں اور منشیات فروشوں سمیت شناخت نہ کروانے والے 30 افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ کوٹ مومن میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا اور علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی اور کوائف مکمل نہ ہونے پر 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پشاور پولیس نے چمکنی میں سرچ آپریشن کے دوران 200 سے زیادہ گھروں کی تلاشی لی، آپریشن کے دوران اشتہاری سمیت 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 شارٹ مشین گن، 4 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.