Live Updates

ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں عام شہری کو متاثر ہونا پڑتا ہے، رانا ثناء الله

منگل 28 فروری 2017 11:38

ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں عام شہری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ پورے ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے‘ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں عام شہری کو بھی متاثر ہونا پڑتا ہے‘ نام نہاد سیاسی جماعتیں لوگوںکو گمراہ کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں‘ پیپلز پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں منفی سیاست کررہی ہے‘ ہم نے مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرکے اس ناسور کو ختم کرنا ہے۔

منگل کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء الله نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں پورے ملک کو دہشت گردی کا مسئلہ درپیش ہے۔ دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں عام شہری کو بھی متاثر ہونا پڑتا ہے۔ کوشش ہے کہ سرچ آپریشن میں چار دیواری کے تحفظ کو مدنظر رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیاسی جماعتیں لوگوں کو گمراہ کرکے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

ہم نے مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرکے اس ناسور کو ختم کرنا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کے پی کے میں منفی سیاست کررہی ہے۔ پی ٹی آئی نے بر معاملے کا رخ پنجاب کی طرف کرنا شروع کردیا ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا عزم ہے کہ بحیثیت قوم دہشت گردی کو شکست دیں گے۔ پختون پاکستان کی خاطر اپنے ہی ملک میں آئی ڈی پیز بن کر رہے مسلم لیگ (ن) پورے ملک کی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرچ آپریشن کے حوالے سے عوام کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے تحفظات دور کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات