سرتاج عزیز اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب

خطے کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے‘ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ ای سی او کا خطہ وسائل سے مالا مال ہے‘ تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی‘ ٹرانسپورٹ ڈھانچہ کی تشکیل نو کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈ کے شعبے میں اقدامات کررہے ہیں‘ باہمی رابطوں کو فروغ دے کر خطے کو خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس سے خطاب

منگل 28 فروری 2017 11:38

سرتاج عزیز اقتصادی تعاون تنظیم کی وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے‘ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی‘ ای سی او کا خطہ وسائل سے مالا مال ہے‘ تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی‘ ٹرانسپورٹ ڈھانچہ کی تشکیل نو کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈ کے شعبے میں اقدامات کررہے ہیں‘ باہمی رابطوں کو فروغ دے کر خطے کو خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔

منگل کو اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم کے 22 ویں اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ تنظیم کے لئے خلیل ابراہیم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں رکن ملکوں میں باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

رکن ملکوں میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کا فروغ تنظیم کی ترجیہات میں شامل ہے۔ خطے کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ تجارتی معاہدوں پر عمل درآمد کے لئے رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔ رکن ممالک کو باہمی روابط کے فروغ کے لئے کوششیں کرنا ہوں گی ای سی او سائنس فائونڈیشن کے ادارے کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

ٹرانسپورٹ کے ڈھانچے کی تشکیل نو کے لئے ٹرانزٹ ٹریڈ کے شعبے میں اقدامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او کا خطہ وسائل سے مالا مال ہے باہمی رابطوں کو فروغ دے کر خطے کو خوشحالی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ اجلاس کے دوران مشیر خارجہ سرتاج عزیز وزارتی کونسل کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے۔

متعلقہ عنوان :