سی پیک سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، وزیراعظم

منگل 28 فروری 2017 11:38

سی پیک سے خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے‘ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے‘ سی پیک گیم چینجر ہے‘ خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے‘ این ایس جی کے لئے چین کی حمایت کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کاہ کہ دہشت گردی یک خلاف جنگ میں چین کی حمایت قابل قدر ہے۔ این ایس جی کے لئے چین کی حمایت پر مشکور ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہورہی ہے سی پیک گیم چینجر ہے۔ خطے کے اربوں لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خصوصی دعوت پر ای سی او سربراہ اجلاس میں شرکت پر چین کا خیر مقدم کرتے ہیں ای سی او سربراہ اجلاس کا عنوان چین کے ایک خطہ ایک سڑک کے وژن کا عکاس ہے۔ مئی 2017 میں چین کے دورے کا منتظر ہوں

متعلقہ عنوان :