عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ ، گوگل کا شاندار خراج تحسین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 فروری 2017 10:46

عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ ، گوگل کا شاندار خراج تحسین
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 فروری 2017ء) : دنیا بھر میں معروف پاکستانی سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی آج 89 ویں سالگرہ ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سماجی رہنما عبد الستار ایدھی کی سالگرہ پر  ان کی انسانیت کے لیے خدمات پر جہاں پاکستان بھر میں انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے وہیں دنیا بھر میں معروف سرچ انجن گوگل نے بھی انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

گوگل نے عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے  اپنے مرکزی صفحے پر ڈوڈل پیش کیا ۔ گوگل کا کہنا ہے کہ عبد الستار ایدھی رحمت کا ایک فرشتہ تھے جنہوں نے انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنالیا۔ یاد رہے کہ معروف سماجی رہنما عبد الستار ایدھی طویل علالت کے بعد گذشتہ روز جولائی میں انتقال کر گئے تھے۔ گوگل کا عبد الستار ایدھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرکزی صفحے پر لگایا گیا ڈوڈل دیکھنے کے لئے یہاں کلک کیجئیے۔

متعلقہ عنوان :