عمان: ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑ سکتاہے :وزارت ِتجارت

منگل 28 فروری 2017 08:07

عمان: ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑ سکتاہے ..
عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017):عمانی وزارت ِتجارت کے اعلیٰ حکام کا کہناہے کہ ٹیکس چھپانے والے افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے گا۔ حکام کا کہناتھا کہ ٹیکس چھپانے والے کو کم از کم تین سال قید اور 50,000عمانی ریال جرمانہ اد ا کر نا ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ عمانی چیمبرآف کامرس میں رجسٹرڈ 300,000 کمپنیوں میں سے صرف 10فیصد نے ٹیکس ریٹرن فائل جمع کروائی ہیں۔کمپنیوں کی جانب سے کم شرح میں ٹیکس ریٹرن جمع کروانے پر نیا قانون بنایا گیاہے ۔ٹیکس حکام کی جانب سے جاری کردہ کاغذات کو گم کرنا یا اس پر عمل نہ کرنے والوں کو چھ ماہ قید اور 5000عمانی ریال جرمانہ ہو گا۔ ٹیکس حکام کے احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کو 2000عمانی ریال تک جرمانہ کیا جائے گا۔