عمان:شہری غیر لائسنس شدہ ادویات کا استعمال ہر گِز نہ کریں :وزارتِ صحت

منگل 28 فروری 2017 07:56

عمان:شہری غیر لائسنس شدہ ادویات کا استعمال ہر گِز نہ کریں :وزارتِ صحت
عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017): عمانی وزارت ِصحت نے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ وہ پی ۔500نامی گولیاں بالکل استعمال نہ کریں ۔ سلطنت میں ان کا استعمال ممنوع ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے ان گولیوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہو رہاہے ۔

(جاری ہے)

مذکورہ ادویات ہندوستان کی تیار کردہ ہے ۔ان گولیوں میں 500ایم جی پیراسیٹا مول شامل ہے ۔جسے بخار اور درد کے لیے استعمال کیا جاتاہے ۔تاہم اس کے مضر اثرات سامنے آئے ہیں ۔اس سے جلد پر ریشز،ناک سے خون بہنا اور کئی علامات ظاہر ہوجاتی ہیں۔اس کی زائد مقدار جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔