دبئی :متحد ہ عر ب امارات میں 2017کے دوران 4سے 6فیصد تنخواہیں بڑھنے کا امکان ہے ،ماہرین

منگل 28 فروری 2017 07:56

دبئی :متحد ہ عر ب امارات میں 2017کے دوران 4سے 6فیصد تنخواہیں بڑھنے کا امکان ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،28فروری 2017):معاشی ماہرین کا کہناہے کہ 2017میں معاشی صورتحال کافی بہتر رہنے کی توقع ہے ۔رواں سال تنخواہوں کی مد میں 4سے 6فیصد تک اضافہ ہو سکتاہے ۔اس طرح متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے افراد کی ماہانہ آمدنی میں چار سے چھ فیصد اضافہ متوقع ہے ۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی ریکروٹمنٹ فرم کوپر فچ کا کہناہے کہ اس سال تمام شعبوں میں بہتری کی قوی امید ہے ۔

اس سا ل 2016 کی نسبت نئی ملازمتوںمیںبھی اضافہ ہو نے کا امکان ہے ۔اگر تیل کی قیمتیں 55سے 65ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی تو ملازمین کی تنخواہیں چار سے چھ فیصد ضرور بڑھیں گی۔جن شعبوں میں ملازمتیں اور تنخواہیں بڑھنے کا امکان ہے ان میں مینو فیچرنگ ،سیلز،مارکیٹنگ ،لیگل اینڈ ڈیجیٹل سیکٹرشامل ہیں ۔کئی شعبوںمیںتنخواہیں 10سے 12فیصد بھی بڑھنے کا امکان ہے ۔