شارجہ :دوست کی شادی کی خوشی میں کار سٹنٹ دکھانے والا اماراتی شہری گرفتار

منگل 28 فروری 2017 07:47

شارجہ :دوست کی شادی کی خوشی میں کار سٹنٹ دکھانے والا اماراتی شہری گرفتار
شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،28فروری 2017):شارجہ پولیس نے دوست کی شادی پر کار سٹنٹ دکھانے والے اماراتی شہری کو گرفتار کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق شارجہ پولیس کو اتوار کی رات اطلاع ملی کہ ایک ایس یو وی گاڑی چلانے والے نامعلوم ڈرائیور کی اطلاع ملی تھی ،جس کے بعد پولیس کار ڈرائیو کی تلاش میں نکل پڑی ۔ذرائع کا کہناہے کہ کار سٹنٹ دکھانے والے نے خطرناک طریقے سے کار کو دو ٹائروںپر چلایا ہو اتھا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریفک پولیس شارجہ احمد سعید النور کا کہناہے کہ ہمیں ملز م کے خطرنا ک سٹنٹ کی ویڈیو ملی تو ہم نے اس کی تلاش شروع کردی ۔پولیس کی انتھک محنت کے بعد آخر کار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا۔ملزم نے گاڑی کے پارٹس میں ردو بدل کی تھی ۔اس پر جعلی نمبر پلیٹ بھی لگائی گئی تھی ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزم نے ناصرف خطرناک کار سٹنٹ کیے ہیں بلکہ متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی کی ہے ۔تحقیقات کے دوران ملزم کا کہناتھا کہ وہ اپنے دوست رشتہ دار کی شادی کی خوشی میں ایسا کر رہاتھا۔