ریاض: سعودی شہری نے پیدل عرب ممالک کا سفر مکمل کر لیا۔

منگل 28 فروری 2017 07:47

ریاض: سعودی شہری نے پیدل عرب ممالک کا سفر مکمل کر لیا۔
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017):سعودی شہری نے ناصر القحطانی نے خیلجی ممالک کے تمام چھ ممالک کا پیدل سفر مکمل کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق القحطانی نے اپنے سفر کا آغاز مشرقی صوبے سے شروع کیا تھا۔القحطانی نے کویت ، بحرین ،قطر، متحدہ عرب امارات ، عمان سے متعدد مرحلوں میں مکمل کیا۔القحطانی نے اپنے سفر کا اختتام گزشتہ روز سعودی دارلحکومت ریا ض پہنچ کر کیا۔

(جاری ہے)

القحطانی کا کہناہے کہ اسے تمام ممالک میں بہترین طریقے سے خوش آمدید کہا گیا۔اس نے اس سفر کے دوران تقریباََ1900کلومیٹر کا فاصلہ صرف 28.5دن میں مکمل کیا۔القحطانی کا کہناہے کہ 50۔60کلومیٹر روزانہ سفر کرتا تھا ۔اس سفر کے دوران تمام ممالک کے تاریخی مقامات بھی دیکھے ۔القحطانی کا کہناہے کہ اس سفر کے لیے سعودی ٹوررزم اور پرنس سلطان بن سلمان کا شکریہ اد اکرتا ہوں ۔واضح رہے کہ القحطانی اس سے پہلے سعودی عرب کے 26تاریخی مقامات بھی دیکھ چکاہے ۔