ریاض : سات سیارے دریافت کرنے والی ناسا کی ٹیم میں سعودی شہری بھی شامل

منگل 28 فروری 2017 07:47

ریاض : سات سیارے دریافت کرنے والی ناسا کی ٹیم میں سعودی شہری بھی شامل
ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017):سعودی عرب کے شہری ڈاکٹر یٰسین الملیکی کے بارے میں کہا جارہے کہ وہ ناسا کی اس ٹیم کا حصہ ہیں جس نے گزشتہ روز زمین کی طرح ملتے جلتے سات سیارے دریافت کیئے ہیں ۔ناسا حکام کا کہناتھا کہنا ہے کہ یہ سیارے زمین کی جسامت کے برابر اور ان پر باقاعدہ طور پر پانی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی ڈاکٹر الملیکی سعودی فلکیات کے سنٹر میں صدرات کے عہدے پر خدمات نجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے سعودی عرب کا فلکیاتی سنٹر مکہ کلاک ٹاور پر ہے ۔سعودی فلکیاتی سنٹر کے 13سنٹرز دنیا بھر میں ہیں ۔جن میں سے سات انٹرنیشنل ۔پانچ لوکل اور ایک کلاک ٹاور میں ہے ۔سعودی ماہر فلکیات کا کہناہے کہ انہیں اس ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے ۔ان سیاروں کی دریافت سے ہمیں کائناتی سیاروں کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا۔