مدینہ منورہ:مسجد نبویﷺ کے آڈیو خطبات اور تاریخی ڈیٹا کلاﺅڈ بیس ہو جائے گا

منگل 28 فروری 2017 07:36

مدینہ منورہ:مسجد نبویﷺ کے آڈیو خطبات اور تاریخی ڈیٹا کلاﺅڈ بیس ہو ..
مدینہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،28فروری 2017): مسجد نبویﷺ کے معاملات سنبھالنے والی اتھارٹی کے حکام کا کہناہے کہ مسجد نبوی ﷺ کے تمام ،لیکچر، خطبات،تقاریر،اور تلاوت اور دیگر آڈیو ریکارڈ آفیشل ویب سائٹ بھی مل سکے گے ۔ویب سائٹ اور کلاﺅڈ ٹیکنالوجی سے مسجد نبوی کے ریکارڈ تک رسائی انتہائی آسان ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

تحقیق کار، طالب علم اور سائینٹفک تعلیم آگاہی کے لیے آنے والے افراد ویب سائٹ سے کلاﺅڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ڈائریکٹر آڈیو لائبریری شیخ عبداللہ بن ہطب الحنینی کا کہناہے کہ مسجد نبویﷺ کی آڈیولائبریری میں پچھلے تیس کا ریکارڈ موجود ہے ۔جس میں تمام خطبات ، تقاریر ، اور بہت کچھ رکھا گیاہے ۔´